کامرہ میں پی اے ایف بیس کے قریب سے مشکوک امریکی شہری گرفتار
سمیرا فقیرحسین منگل 16 جون 2015 14:16
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء): کامرہ میں گھومنے والے مشکوک امریکی شہری کو گرفتار کر لیا گیا. تفصیلات کے مطابق کامرہ میں پی اے ایف بیس کے گیٹ نمبر 2 کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا. جس کے بارے میں بتایا گیا کہ گرفتار کیا جانے والا شخص کورین نژاد امریکی باشندہ ہے جس کا ویزہ ایک ماہ قبل ہی ختم ہو چکا ہے، ذرائع کے مطابق کورین نژاد شہری کا نام Youghoon ہے جس کے پاس سے اس کی سفری دستاویزات بھی بر آمد کی گئی ہیں، کورین نژاد امریکی شہری کے پاسپورٹ نمبر 488848718 پر ویزا کی میعاد 11 مارچ 2015 ء سے 11 مئی 2015 ء درج ہے لیکن ویزہ کی میعاد ختم ہونے کے بعد بھی مذکور ہ شخص پاکستان میں تاحال مقیم ہے.
گرفتار شخص سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ شخص لاہور میں اچھرہ کے ایک مقامی ہوٹل میں مقیم رہا اور چرچ جانے کی غرض سے لاہور سے پشاور آیا. اور پشاور سے واپسی پر کامرہ کے حسا س علاقہ سے اسے حراست میں لے لیا گیا . تاہم مذکورہ شخص سے ابھی مزید تفتیش کی جا رہی ہے. یاد رہے کہ کامرہ ایک انتہائی حساس علاقہ ہے، جہاں پر پاکستان ائیرفورس کی جہاز بنانے کی فیکٹری ہے، جس میں پاکستان اور چائنہ کے شاہکار جے ایف تھنڈر تیاروں کے علاوہ دیگر تمام جنگی جہاز تیار کئے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
اس ائیر بیس پر متعدد مرتبہ دہشت گردوں کے سنگین حملے بھی ہو چکے ہیں
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.