کراچی، ڈینگی وائرس نے خاتون سمیت دو افراد کی جان لے لی

منگل 16 جون 2015 14:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) کراچی میں ڈینگی وائرس نے خاتون سمیت دو افراد کی جان لے لی ہے ۔ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کے مطابق ڈینگی وائرس سے جاں بحق افراد کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

(جاری ہے)

ڈینگی کنٹرول پروگرام کی جانب سے رواں برس شہر میں 500افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق ڈینگی سے جاں بحق افراد میں 28 سالہ خاور اور ایک خاتون شامل ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لئے لوگ مچھردانی استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :