برطانیہ میں ماہ رمضان کے دوران مسلمانوں کیلئے ٹریفک قوانین میں نرمی کیلئے سمری تیار کرلی گئی

بدھ 17 جون 2015 13:38

برطانیہ میں ماہ رمضان کے دوران مسلمانوں کیلئے ٹریفک قوانین میں نرمی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) برطانیہ میں ماہ رمضان کے دوران مسلمانوں کیلئے ٹریفک قوانین میں نرمی کیلئے سمری تیار کرلی گئی،میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ماہ رمضان کے ایک مخصوص سمری تیار کی جارہی ہے جس کے دوران شاہراہوں پر حد رفتار کی پابندی کو مسلمانوں کے لیئے ختم کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

سمری میں یہ بات واضح طور پر بیان کی گئی کہ رمضان کے دوران مسلمانوں کو مساجد اور افطار کیلئے دیر ہوجاتی ہے جس کے پیش نظر انہیں یہ رعایت دی جائے گی۔ مسلم کمیونٹی نے اس خبر پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی تاریخ میں اس سے پہلے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :