شنگھائی میں شدید بارشیں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ،30 فیصد پروازیں منسوخ

بدھ 17 جون 2015 14:09

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) چین کے شہر شنگھائی میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے نظام درہم برہم ہوگیا ، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ پروازوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق شنگھائی میں 2 روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کئی علاقوں میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور کئی گاڑیاں پھنس گئیں، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کررہی ہیں۔

شدید بارشوں کے سبب شنگھائی میں 30 فیصد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث شہر کی30 فیصد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہوگئی۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :