آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ روس سے واپسی پر وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

سابق صدر کی طرف سے فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے کے متنازعہ بیان پر تبادلہ خیال اور دورہ روس پر بریفنگ دینگے

بدھ 17 جون 2015 23:02

آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ روس سے واپسی پر وزیر اعظم سے ملاقات کریں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف روس کے دورے سے وطن واپسی کے بعد وزیر اعظم نوا زشریف سے ملاقات کریں گے اور انہیں سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے کے متنازعہ بیان پر بات چیت کریں گے اور دورہ روس پر بھی بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے پر عسکری قیادت نے شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے اور سابق صدر کے خطاب کی تفصیلات سے ماسکو میں موجود آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو گزشتہ رات ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وطن واپسی کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے اور انہیں فوج کی طرف سے آصف علی زرداری کے بیان پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرینگے