شہباز شریف سے پوچھا جائے وہ اپنا نام خود بدلیں گے یا پھر ہم ان کا نام بدلیں: سراج الحق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جون 2015 19:56

شہباز شریف سے پوچھا جائے وہ اپنا نام خود بدلیں گے یا پھر ہم ان کا نام ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 جون 2015 ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے پوچھا جائے وہ اپنا نام خود بدلیں گے یا پھر ہم ان کا نام بدلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا بحران شدید ہونے کےحوالے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر وہ 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا بحران ختم نہ کرپائے تو ان کا نام تبدیل کردیا جائے۔ شہباز شریف 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا بحران ختم تو کر نہیں پائے لہذا وہ بتائیں کہ آیا وہ خود اپنا تبدیل کریں گے یا پھر ہم ان کا نام بدلیں۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جو حکمران عوام کو تعلیم، خوراک اور رہائش فراہم نہیں کرسکتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :