روس میں 1991 کے بعد تقریبا آٹھ ہزار مساجد کی بحالی

اتوار 21 جون 2015 15:49

روس میں 1991 کے بعد تقریبا آٹھ ہزار مساجد کی بحالی

ماسکو ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) روس میں 1991 کے بعد تقریبا آٹھ ہزار مساجد بحال کی گئیں۔یہ بات روس کے مفتیوں کی کونسل کے اوّل نائب سربراہ مفتی روشن عبیاسوو نے بتائی ۔انہوں نے کہاکہ 1991 میں روس میں ایک سو سے بھی کم مساجد تھیں جبکہ 1917 سے کے انقلاب تک آج کے روس کی سرزمین پر تقریبا پندرہ ہزار مساجد اور دیگر اسلامی مستقر تعمیر ہو چکے تھے، جو مسلمان برادری کی ملکیت تھے۔

آج روس میں مساجد کی تعداد آٹھ ہزار ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کی جامع مسجد 1904 میں تعمیر کی گئی تھی جس کو دوبارہ سے بیس گنا بڑا کرکے بنائے جانے کے بعد 23 ستمبر کو کھول دیا جائے گا۔ اب اس کا رقبہ انیس ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہوگا جس میں دس ہزار نمازی سما سکیں گے۔ ان کے مطابق ماسکو کی جامع مسجد گنجائش کے حساب سے یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہوگی۔ اپنی جانب سے کریمیا کے مفتی اسداللہ بائیروو نے بتایا ہے کہ اب تک کریمیا میں تقریبا تین سو مساجد ہیں جن میں سے اسّی تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔ ان میں سے سب سے پرانی مسجد نے گذشتہ برس اپنی سات سوویں سالگرہ منائی ہے۔

متعلقہ عنوان :