سعودی شہریوں کو ویکی لیکس کی ویب سائٹ پر جاری کردہ دستاویزات پڑھنے سے باز رہنے کی ہدایت

اتوار 21 جون 2015 17:39

سعودی شہریوں کو ویکی لیکس کی ویب سائٹ پر جاری کردہ دستاویزات پڑھنے ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء)سعودی حکومت نے شہریوں کو ویکی لیکس کی ویب سائٹ دیکھنے سے باز رہنے کی ہدایت کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ملک کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویب سائٹ ویکی لیکس دیکھنے سے باز رہیں۔واضح رہے کہ جمعہ کو ویکی لیکس سعودی وزارت خارجہ کی ۰۷ ہزار دستاویزاتبالخصوص ملک کے سفارت خانوں کے ساتھ خط و کتابت سمیت خفیہ دستاویزات منظر عام پر لائی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ویکی لیکس کی ویب سائٹ پر جاری کردہ دوتاویزات میں سعودی عرب کے دیگر سرکاری اداروں خوص طور پر وزارت داخلہ اور انتیلی جنس کی رپورٹین بھی شامل ہیں۔ ویکیک لیکس کے مطابق یہ پانچ لاکھ دستاوزات کا پہلا حصہ ہے۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ ویکی لیکس کی طرف سے منظر عام پر لائی گئی معلومات حقیقت پر مبنی نا ہونے کا امکانہے اور یہ کہ ان کے اجرا کا مقصد ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانا ہو سکتا ہے۔