‘لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش،گرمی کا زور ٹوٹ کیا،لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہو سکی

منگل 23 جون 2015 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) لاہور سمیت جنوبی و وسطی پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔تاہم پنجاب کے شہری و دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہوسکی۔ دیہی علاقوں میں نمازروں کے دروان بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ واپڈا کے مطابق طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم ایک بارش سے بجلی کی طلب و رسد کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔رمضان المبارک میں بھی شارٹ فال 15ہزار سے زائد ہے۔ادھر شہری علاقوں میں فجر اور مغرب کی نمازوں کے دوران” بجلی بند“کر دی جاتی ہے جس سے نمازیوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے‘