چین نے ایک بار پھر پاکستان کے اچھے دوست ہونے کا ثبوت دے دیا۔
سمیرا فقیرحسین منگل 23 جون 2015 17:17
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جون 2015 ء) : چین نے ایک بار پھر پاکستان کا مخلص دوست ونے کا ثبوت دے دیا.تفصیلات کے مطابق چین نے اقوام متحدہ میں پاکستان پرپابندی لگانے اور ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر پاکستان کے خلاف بھارتی قرارداد پرکارروائی رکوا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیو یارک میں بھارت کی درخواست پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پرمختلف تنظیموں اور ممالک پر پابندی عائد کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
جس میں بھارت کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے ذکی الرحمان لکھوی کو رہا کرکے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے اقوام متحدہ پاکستان کے خلاف کارروائی کرے۔بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں والی کمیٹی کو پاکستان کے خلاف متحرک کیا تھا جس میں اقوام متحدہ کے 5 مستقل اور10 غیرمستقل ممبر شامل ہیں۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران کمیٹی میں شامل چین کے مندوب نے اعتراض اٹھایا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پیش کی جانے والی معلومات ناکافی ہیں اس لئے درخواست پر مزید کارروائی نہیں ہوسکتی جس پر کمیٹی کے سربراہ نے کارروائی معطل کردی۔
واضح رہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر رہائی اور ان کی نظر بندی کے خاتمے کا فیصلہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے دیا تھا جس پر بھارت نے اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی سے رجوع کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.