جتنا چندہ عمران خان کو ملتا ہے مجھے ملتا تو انتخابی نتائج کچھ اور ہوتے ‘ نوا زشریف اور آصف زرداری اکتوبر سے نئے آرمی چیف کا نام لیں گے ‘جتنے ٹارگٹ کلر آصف زرداری کے پاس ہیں کسی کے پاس نہیں ‘ جمہوریت کو اتنا رسوا ہوتے پہلے کبھی نہیں دیکھا ‘ خورشید شاہ مجبور شاہ ہیں ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت
منگل 23 جون 2015 23:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جتنا چندہ عمران خان کو ملتا ہے اگر مجھے ملتا تو انتخابی نتائج کچھ اور ہوتے ‘ نوا زشریف اور آصف زرداری اکتوبر سے نئے آرمی چیف کا نام لیں گے ‘جتنے ٹارگٹ کلر آصف زرداری کے پاس ہیں کسی کے پاس نہیں ‘ جمہوریت کو اتنا رسوا ہوتے پہلے کبھی نہیں دیکھا جتنا اب ہو رہی ہے ‘ خورشید شاہ مجبور شاہ ہیں ۔
وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو گلگت بلتستان میں انتخابات سے 3 سے 4 ماہ قبل جانا چاہیے تھا اگر یہ اس وقت میری بات مان لیتے تو نتائج ضرور بدل جاتے۔ شیخ رشید نے کہاکہ اب بھی اگر بلدیاتی انتخابات میں عمران اور ہم ایک نہ ہوئے تو پھر نقصان اٹھائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جتنا چندہ عمران خان کو ملتا ہے اگر مجھے ملتا تو عام انتخابات سے لے کر اب تک ہونے والے تمام انتخابات میں نتائج کچھ اور ہوتے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت نواز شریف اور آصف زرداری دونوں مشکل میں ہیں یہ اکتوبر سے نئے آرمی چیف کا نام لیں گے۔ آصف زرداری سندھ میں ڈنڈے کے زور پر حکومت کر رہا ہے جتنے ٹارگٹ کلر اس کے پاس ہیں کسی کے پاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادھر غریب عوام گرمی سے مر رہی ہے اور اسمبلی ہال میں ایئر کنڈیشنر چل رہے ہیں میں نے جب ایئر کنڈیشنر بند کرنے کا کہا تو تمام ارکان نے شور مچایا کہ ہم مر جائیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.