پاکستان کی ون ڈے تکنیک فرسودہ ہے، 15 سال پرانے حربے آزماکر رینکنگ میں بہتری نہیں لائی جا سکتی، رمیز راجہ
بدھ 24 جون 2015 13:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پاکستان کی ون ڈے تکنیک کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سال پرانے حربے آزماکر رینکنگ میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ ہم پرانی تکنیک پر مسلسل کاربند رہتے ہوئے عالمی ون ڈے رینکنگ میں نویں پوزیشن پر آگئے، آج کل کی کرکٹ میں اننگز کے آغاز سے آخر تک رنز کی رفتار برقرار رکھنا پڑتی ہے، مگر ہم وہی پرانا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ آخری 10اوورز میں ہی 100رنز بناکر بہتر مجموعہ حاصل کرلیں گے۔
سابق کپتان نے کہا کہ گال ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے مشکل وقت میں بیٹنگ کرتے ہوئے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور رنز کی رفتار میں فرق نہیں آنے دیا، انھوں نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کردیا کہ ایک دن ضائع ہونے کے باوجود میچ کا فیصلہ ہوگیا، یہی اپروچ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ میں بھی اپنانا ہوگی۔(جاری ہے)
رمیز راجہ نے کہا کہ فتوحات کا سفر جاری رکھنے کیلیے سپر فٹ کھلاڑیوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس معاملے میں بھی گرین شرٹس بہت پیچھے ہیں، 10سال سے انفرااسٹرکچر کیلیے کچھ نہ کیے جانے کا نتیجہ اب بھگتنا پڑ رہا ہے، نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا جو موجود ہے اسے بھی طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دی گئی، بائیو مکینک لیب فعال ہونے سے کچھ مدد مل سکتی تھی، یہ منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑا ہوا ہے، دراصل پی سی بی میں جراتمندانہ فیصلے کرنے والے عہدیدار نہیں، اسی لیے حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے، موجودہ صورتحال میں پریمیئر ٹی ٹوئنٹی لیگ کا پاکستان میں ہونا اشد ضروری ہے،ملک میں ایونٹ کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے میں مدد ملے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.