شلپا شیٹھی پھر کچھ نیا کرنے کو تیار…فٹنس کے موضوع پر کتاب تحریر کریں گی

جمعرات 25 جون 2015 12:43

شلپا شیٹھی پھر کچھ نیا کرنے کو تیار…فٹنس کے موضوع پر کتاب تحریر کریں ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ اور فٹنس ٹرینر شلپا شیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ صحت، غذائیت اور فٹنس کے موضوع پر ایک کتاب تحریر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ شلپا شیٹھی کو فٹنس کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ شادی اور ماں بننے کے باوجود بھی سو فیصد فٹ رہناچاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اپنی فٹنس کی ڈی وی ڈیز بھی ریلیز کرچکی ہیں جبکہ گزشتہ برس بھی انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک کتاب لکھ رہی ہیں۔

اس کتاب کے 17مسودے شلپا شیٹھی نے تحریر کئے تاہم وہ مطمئن نہ ہوسکیں جس کے بعد یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک پبلشنگ ہاوٴس نے شلپا شیٹھی سے رابطہ کیا ہے اور ان سے اس موضوع پر لکھنے کو کہا ہے جسے شلپا نے قبول کرلیا ہے۔ شلپا کا کہنا ہے کہ یہ کتاب صحت مند، ذہن ، روحانیت اور غذائی انتخاب کے ذریعے روحانیت کی دنیا میں قدم رکھنے کے موضوع پر ہوگی