`محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھرشدید گرمی کی لہر آنے کا خد شہ ظاہرکردیا`

ہفتہ 27 جون 2015 18:46

`محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھرشدید گرمی کی لہر آنے کا خد شہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) محکمہ موسمیات نے ساحلی شہر کراچی میں ایک بار پھرشدید گرمی کی لہر آنے کا خد شہ ظاہر کیا ہے۔گرمی کو تھمے ابھی کچھ دن ہی تو ہوئے تھے کے محکمہ موسمیات نے ساحلی شہر کراچی میں ایک بار پھر گرمی کی تیز لہر کی پیش گوئی کر دی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ3 دن کے دوران درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ رہا ہے لیکن اتوار اور پیر کے دن کراچی کا درجہ حرارت تین سے چار ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کے ساتھ42 سینٹی گریڈ پہنچ سکتاہے۔ شہر کراچی میں بارش کے دور دور تک کوئی امکانات نظر نہیں آتے۔ `

متعلقہ عنوان :