Live Updates

مذاکرات ہی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں،چوہدری پرویز الٰہی

پیر 13 مئی 2024 21:41

مذاکرات ہی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں،چوہدری پرویز الٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں،عمران خان اپنی ذات کیلئے نہیں، ملک و قوم کیلئے مذاکرات پر رضامند ہوئے ہیں،صرف بااختیار مقتدر حلقوں سے مذاکرات ہی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں،کسان گندم بیچنے کیلئے رل رہے ہیں، ٹک ٹاک حکومت لمبی تان کر سوئی ہوئی ہے،بااختیار مقتدر حلقوں کو سابق صدر عارف علوی کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہئے،موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار ملک و قوم کے ساتھ خیر خواہی نہیں ہو گی،ن لیگ، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کر رہی ہے، اس لیے کہ فارم 47 والی حکومت خود ہی شرماتی پھرتی ہے،پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے نتیجہ میں ن لیگ کو پی ٹی آئی کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنا پڑے گا،ن لیگ کو پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ مذاکرات میں اپنی سیاسی موت نظر آتی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ناجائز حکومت غیر قانونی سیٹوں اور اکثریت سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے،پاک فوج سمیت آئینی اداروں کے خلاف سب سے زیادہ زہر اگلنے والی جماعت ن لیگ ہے،ن لیگی رہنما جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے اداروں اور پی ٹی آئی میں تصادم سے باز رہیں،ہر بات میں زیرو ٹالرنس کے دعویداروں کی زیرو پرفارمنس سب کے سامنے ہے،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات