سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز ، محمد عرفان تربیت کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب
اتوار 28 جون 2015 11:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے ممکنہ امید وار محمد عرفان کو تربیت کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کر لیا گیا ذرائع کے مطابق امید کی جا رہی ہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بتایا کہ سلیکٹرز نے حال ہی میں فیصل آباد میں ختم ہونے والے رمضان کپ میں عرفان کی پرفارمنس دیکھی ۔
دراز قد ٹیسٹ باوٴلر کو انجری سے محفوظ رکھنے کیلئے سلیکٹرز نے فیصلہ کیا کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نگرانی میں این سی اے میں تربیت کروائی جائے۔ہارون رشید کے مطابق اچھی فارم اور فٹنس برقرار رکھنے کی صورت میں انہیں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں منتخب کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
چیف سلیکٹر نے کہاکہ عرفان کیلئے مناسب نہیں کہ وہ مزید چھوٹے موٹے مقامی ایونٹس میں حصہ لیں۔
ورلڈ کپ کے دوران زخمی ہونے والے دراز قد عرفان کو فٹ رہنے کیلئے اضافی احتیاط درکار ہے۔بنگلہ دیش دورہ اور بعد میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں عدم شرکت کے بعد اب موقع ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں واپس آ سکیں۔ہارون رشیدکے مطابق سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ منتخب کرنے کا ابتدائی عمل شروع کر دیا ہے تاہم وہاب ریاض اور حارث سہیل کے زخمی ہونے کی وجہ سے سلیکٹرز سکواڈ فائنل کرنے سے قبل دونوں کھلاڑیوں کی حتمی طبی رپورٹ کے منتظر ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق وہاب اور حارث کو صحت یاب ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہیں لہذا سلیکٹر حتمی سکواڈ کے انتخاب سے پہلے دونوں کی تفصیلی طبی رپورٹ دیکھنا چاہتے ہیں کولمبو میں جاری ٹیسٹ میچ کے حوالے سے ہارون نے پاکستانی بلے بازوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں 177 رنز کے خسارے میں جانے کے باوجود متاثر کن واپسی پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا شگون ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.