میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ایک تصویر دکھانے کیلئے حکومت پنجاب نے کروڑوں روپے رمضان بازار پر لگا دیے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:53

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ایک تصویر دکھانے کیلئے حکومت پنجاب نے کروڑوں روپے رمضان بازار پر لگا دیے رمضان بازار صرف سیاست چمکانے کا زریعہ بنے ہوئے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی چھتری تلے ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہو گئی ہے رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ناکام حکمران اپنی تصاویر دیکھا کر عوام کے دل نہیں جیت سکتے قیامت خیز گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ،غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری کا موجب بننے والے حکمران بلدیاتی انتخابات میں عوام کا سامنا نہیں کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں ہمارا گروپ آج بھی سب سے بڑا سیاسی دھڑا ہے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ۔