چلتی بس سے گرنے والا بچہ کرشماتی طور پر محفوظ
پیر 29 جون 2015 16:47
نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون2015ء) کل نیشنل ہائی وے پر مورو شہر کے نزدیک چلتی بس سے گرنے والا بچہ کرشماتی طور پر بچ گیا۔ تقریباً 18 مہینے کا یہ بچہ اپنی والدہ کی گود میں تھا۔ یہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ پشاور جانے والی بس میں ایک کھلی کھڑکی کے ساتھ بیٹھی تھیں۔ جب ان کا بچہ چلتی بس سے نیچے گرا تو بالکل بھی اس کا علم نہیں ہوسکا۔
اس جوڑے کو اپنے بچے کے گرنے کے بارے میں اس وقت علم ہوا جبکہ بس کنڈیارو شہر پہنچ گئی تھی اور ایک پٹرول پمپ پر رکی ہوئی تھی۔ صدمے سے دوچار اس جوڑے کی چیخ و پکار نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ تاہم یہ میاں بیوی کافی خوش قسمت تھے کہ ان کے بچے کے گرنے کی خبر اس پٹرول پمپ کے ساتھ موٹروے پولیس اسٹیشن پر پہلے ہی پہنچ گئی تھی۔(جاری ہے)
موٹر وے پولیس نے اس بس کے پیچھے دوسری بس کے ذریعے کنڈیارو کی چوکی کی جانب بچے کو روانہ کردیا تھا۔
وہ پولیس افسر جنہوں نے کرشماتی طور پر زندہ بچ جانے والے بچے کو اس کے والدین کے حوالے کیا، کا کہنا تھا کہ ایک راہگیر نے انہیں بتایا کہ ہائی کے ایک حصے پر ایک بچہ گرا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ اس جگہ پہنچے اور دیکھا کہ بچہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ وہ لوگ اس بچے کی ’دریافت‘ پر اس وقت مزید حیران ہوئے جب کنڈیارو کی چوکی سے گمشدہ بچے کے بارے میں ان سے دریافت کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.