را اور بی جے پی سے تعلقات اٹل بہاری واجپائی کے دور سے ہیں، سجاد غنی لون
بی جے پی نے کشمیریوں کو پھانسیاں نہیں دیں ،حکمرانی میں کوئی فساد نہیں ہوا، انٹرویو
پیر 29 جون 2015 17:24
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت میں اینمل ہسبنڈری کے وزیر سجاد غنی لون نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کیساتھ ان کے تعلقات بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور سے ہیں اور انہوں نے پردوں کے پیچھے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سجاد غنی لون نے کہا کہ جب را کے سابق سربراہ مسٹر دلت وزیر اعظم ہاؤ س میں تھے تو انہوں نے مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کیا اسی لئے انہیں بھارتی ایجنٹ قراردیا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ وہ بی جے پی کو واجپائی کے دور سے پسند کرتے ہیں اور وہ اس سیٹ اپ کے بہت قریب تھے جنہوں نے خاص طورپر ان کی سکیورٹی کا خیال رکھا۔ سجاد لون نے کہا کہ ہندؤں کی نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کو کشمیر میں کام کرنے کا حق حاصل ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آ ر ایس ایس کشمیر میں بہت پہلے سے موجود ہے لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے سب کچھ گزشتہ تین ماہ سے ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر لوگ ان کو پسند کرتے ہیں تو انہیں یہاں کام کرنے کا حق ہے۔ بی جے پی کی حمایت کا جواز پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کشمیریوں کو پھانسیاں نہیں دیں اور اس کی حکمرانی میں کوئی فساد نہیں ہوا۔سجاد لون نے کہا کہ انتخابات سے پہلے انہوں نے واضح اشارہ کیا تھا کہ وہ بی جے پی سے اتحاد کریں گے۔ انہوں نے کہا بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے والا پہلا کشمیری عمر عبداﷲ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کا دفاع نہیں کررہا لیکن کانگریس کب سے کشمیریوں کی حامی ہوگئی ہے۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.