کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر سے جاں بحق ہوجانے والوں کی تعداد 1160 تک جاپہنچی
پیر 29 جون 2015 18:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر سے لو کے باعث جاں بحق ہوجانے والوں کی تعداد 1160 تک جاپہنچی ہے۔مختلف اسپتالوں میں گزشتہ رات سے اب تک مزید دس افراد دم توڑ گئے۔کراچی میں جاری گرمی کے باعث شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے،تاہم شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے جاری طویل لوڈشیڈنگ کے باعث سرکاری ونجی اسپتالوں میں موجود جنریٹرز میں فنی خرابیوں کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامناہے جبکہ ایمبولینسوں کے فقدان کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد میں انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مریضوں کا رش پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کم ہونے کے باوجود گزشتہ رات سے اب تک 10 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق جناح اسپتال میں365 مریض انتقال کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
سول میں 148، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں یہ تعداد 232، لیاقت نیشنل میں 73، انڈس اسپتال میں 41 کورنگی اسپتال میں 14 اور سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت ا?باد میں 6 افراد، اوجھا اسپتال میں 19 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اس کے علاوہ قطر اسپتال میں 32 ،، پٹیل اسپتال میں 30 اورضیاالدین اسپتال میں 60 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ میمن میڈیکل انسٹیوٹ اسپتال میں 23، پٹیل اسپتال میں 40،قومی ادارہ برائے امراض قلب میں41 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ گرم شہرمیں جاری شدید گرمی کی لہر میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ان کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم میں احتیاطی تدابیر ا ختیار کرنے سے ہیٹ اسٹروک سے باآسانی بچا جا سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.