طلال چودھری کی اپنی پرورش کمیشن ،بھتے ،زکو ٰۃ اور فطرانے کی رقم سے ہوئی‘ خرم نوازگنڈاپور
ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد سے خوفزدہ قاتل حکمرانوں نے اپنے شتونگڑے کو بیان بازی کا ٹاسک دیا پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور کا طلال چودھری کے بیان پر ردعمل
پیر 29 جون 2015 18:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ن لیگ کے ایم این اے طلال چودھری کے بیان کے ردعمل میں کہاہے کہ طلال چودھری کی اپنی پرورش کمیشن ،بھتے ،زکوۃ اور فطرانے کی رقم سے ہوئی ۔ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد سے خوفزدہ قاتل حکمرانوں نے اپنے شتونگڑے کو بیان بازی کا ٹاسک دیا ہے کیونکہ ان کی اپنی تو اتنی جرأت نہیں ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان کیے گئے حقائق پر لب کشائی کر سکیں۔
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دبانے اور جے آئی ٹی کی مضحکہ خیز رپورٹ آنے کے بعد پاکستان بھر کے عوام نے حکمرانوں کی مذمت کی ہے اور حکمرانوں کے پاس سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل و غارت گری کا کوئی جواز اور جواب نہیں ہے۔ جوں جوں پھانسی کا پھندہ کرپٹ حکمرانوں کے گلے کی طرف بڑھ رہا ہے ان کی ہوائیاں اڑ رہی ہیں۔(جاری ہے)
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ طلال چودھری ،رانا ثناء اﷲ جیسے بھانڈ اسی خدمت کیلئے اسمبلیوں میں لائے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی جاہل ،گنوار اور کرپٹ قیادت کی شان میں قصیدہ گوئی کر سکیں اور سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھال سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ان بھانڈوں کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان کا اقتدار اور سیاست آخری سانس لے رہی ہے،بہت جلد عوام اقتدار میں ہونگے اور یہ کرپٹ ٹولہ اپنی حرام کی کمائی سمیت جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہو گا ۔آنے والے دنوں میں جو کچھ ان کے ساتھ ہو گا نئی نسل ان سے عبرت حاصل کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.