ہزاروں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے،حکمرانوں کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حکومت کی بد انتظامی اور ناقص پالیسوں نے اس ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے
پیر 29 جون 2015 21:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کراچی میں بارہ سو افرا بجلی و پانی کی عدم دستیابی کے باعث شدید گرمی کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع کو اس طرح نظر انداز کرنا بدترین حکومتی بے حسی ہے۔
سرکاری وسائل کو غیرضروری منصوبے پر بے دریغ خرچنے کی بجائے بنیادی ضروریات کی بلاتعطل فراہمی جیسے امور پراگر خرچہ جاتا تو آج بارہ سو گھروں سے لاشیں نہ اٹھتیں۔حکومت کی بد انتظامی اور ناقص پالیسوں نے اس ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔اس وقت وطن عزیز دہشت گردی اور توانائی کے بحران کا شدید تر شکار ہے۔(جاری ہے)
جن پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی ضرورت ہے۔
لوڈشیڈنگ کاخاتمہ تبھی ممکن ہے جب ملک میں بجلی کی ضرورت کے مطابق مختلف ڈیم بنانے کے ساتھ ساتھ توانائی کے حصول کے متبادل ذرائعوں کے لیے تگ و دو کی جائے ۔انہوں نے کہا پڑوسی ملک ایران سے بجلی وگیس کے حصول سے سے ملک کو لوڈ شیڈنگ جیسے عذاب سے نجات مل سکتی ہے ۔مگر سعودی عرب اس میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ نواز شریف حکومت ملکی ترقی و استحکام کی بجائے ذاتی تعلقات اور بیرونی ڈکٹیشن کو ہمیشہ فوقیت دیتی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے آج ہمارا یہ ملک لاتعداد سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.