ن لیگ کی حکومت قومی مفاد اور قومی وقار کے خلاف اقدامات سے گریز کرے،ویٹ لیز پرحاصل طیاروں کو حج اور عمرہ کے لئے چلایا جائے گا، ان طیاروں کو آپریٹ کرنے کے لئے باصلاحیت عملہ دستیاب نہیں، غیر عوامی بجٹ نے عام آدمی کی کمر توڑڈالی
پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی کابیان
پیر 29 جون 2015 21:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت قومی مفاد اور قومی وقار کے خلاف اقدامات سے گریز کرے،ویٹ لیز پرحاصل کئے جانے والے طیاروں کو مکہ اور مدینہ کے روٹس پر حج اور عمرہ کے لئے چلایا جائے گا لیکن جس قسم کے طیارے حکومت ویٹ لیز پرحاصل کررہی ہے اس کے لئے پی آئی اے کے پاس ان طیاروں کو آپریٹ کرنے کے لئے باصلاحیت عملہ دستیاب نہیں ہے جس سے نہ صرف حج آپریشن بری طرح بدنظمی کا شکار ہوگا بلکہ پی آئی اے کو شدید مالی نقصان بھی سہنا پڑے گا۔
پیر کوپاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی روز اول سے قوم کو قومی اداروں کی نجکاری اور بربادی کے حوالے سے حکومتی ارادوں اور منصوبوں سے آگاہ کرتی چلی آرہی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ہی اس حوالے سے ملک کی واحد عوامی آواز ہے جو حکومت کے ان تمام فیصلوں اور منصوبوں کا پردہ چاک کرتی چلی آرہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.