رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کے دوران 80 لاکھ فرزندان توحید نے خانہ کعبہ کی زیارت اور مسجد الحرام میں عبادت کا شرف حاصل کیا،سعودی حکام
منگل 30 جون 2015 11:49
مکہ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کے دوران 80 لاکھ فرزندان توحید نے خانہ کعبہ کی زیارت اور مسجد الحرام میں عبادت کا شرف حاصل کیا یہ بات حج اینڈ عمرہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ڈاکٹر صالح صفر نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلہ میں 49 فیصد زیادہ ہے انہوں نے بتایا کہ ان افراد کو مسجد الحرام تک لانے اور لے جانے کے لئے 38 ہزار گاڑیاں استعمال کی گئیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امیر مکہ شہزادہ خالد الفیصل مسجد الحرام کے لئے ٹرانسپورٹ کے نظام کی خود نگرانی کرتے ہیں ۔ دریں اثناء مسجد الحرام میں صفائی و تزئین کے شعبہ کے سربراہ ماہر الظہرانی نے مسجد الحرام میں افطاری کے وقت موجود افراد سے کہا ہے کہ وہ افطاری کے لئے اپنے ساتھ چند کھجوریں ‘ آب زم زم اور کافی لائیں ‘ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افطاری کے لئے بہت زیادہ کھانے پینے کی اشیاء ساتھ لانے کے نتیجے میں مسجد کی صفائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.