پوزیشن ہولڈرطالبعلم برطانیہ کے دو ہفتے کے مطالعاتی دورے کے بعد سویڈن پہنچ گئے
منگل 30 جون 2015 16:09
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات برطانیہ کے دو ہفتے کے مطالعاتی دورے کے بعد سویڈن پہنچ گئے ہیں-سویڈن میں پوزیشن ہولڈرز کے وفدنے یونیورسٹی آف رولنسکا سٹاک ہوم کا دورہ کیا-یونیورسٹی کی ڈپٹی وائس چانسلر مس ماریہ گرازیہ (Miss Maria Grazia)نے پاکستانی طلبا و طالبات کوخوش آمدید کہتے ہوئے انہیں یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی-انہوں نے بتایا کہ کارولنسکا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو دنیا کا سب سے بہترین میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اوراس انسٹی ٹیوٹ میں 22شعبے اور 800ریسرچ یونٹس موجود ہیں-یونیورسٹی میں380پروفیشنلز اور1500سائنسدان خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ یہاں 1000 پوسٹ ڈاکٹرسٹوڈنٹس ،2300پوسٹ گریجوایٹ سٹوڈنٹس اور6000انڈر گریجوایٹس اور ماسٹر ز درجے کے سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں -حجم اور تحقیقی سہولیات کے حوالے سے کارولنسکا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا موزانہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے کیا جاتا ہے -ڈپٹی وائس چانسلر ماریہ گرازیہ نے اس موقع پر پاکستانی طالبعلموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو یورپ کے تعلیمی اداروں کے مطالعاتی دوروں پر بھجوانا وزیراعلی محمد شہباز شریف کا انقلابی قدم ہے-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.