ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی،دفاعی چیمپئن ٹچ می کو اپ سیٹ شکست
منگل 30 جون 2015 16:53
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) دفاعی چیمپئن ٹچ می سی سی ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں کاشمور سی سی سے اپ سیٹ شکست کھاگئی جبکہ عمر ایسوسی ایٹس نے با آسانی محمد حسین سی سی کو 04وکٹوں سے قابو کرلیا۔ان میچوں کی نمایاں خصوصیت آفاق کھولو، بلال احمد، بخش الہی ، بلال آصف اور سعد علی کا عمدہ کھیل تھا۔ اصغر علی شاہ اسٹیدیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ٹچ می سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے ارسلان فرزند نے23 اور حارث علی نے 17رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، بخش الہی اور فراز احمد نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کاشمور سی سی نے مطلوبہ ہدف باآسانی15.3اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور اسطرح د فاعی چیمپئن کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
فاتح ٹیم کی طرف سے آفاق کھوسونے36 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جسمیں4چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔ فرحان علی 36رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، انھوں نے 5چوکے رسید کیئے۔ بلال احمد نے 22 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں گزشتہ سال کی رنراپ ٹیم عمر ایوسی ایٹس نے محمد حسین سی سی کو 4وکٹوں سے ریز کردیا۔
عمر ایسوسی ایٹس نے ٹا س جیت کر پہلے خود فیلڈنگ کا فصیلہ کیا۔ محمد حسین سی سی مقررہ 20 اوررز میں 9وکٹوں پر 121رنز اسکور کرسکی۔ علی سرفراز30، فر ح شہراد18اور عبدالجبار24رنز کے ساتھ نمایاں اسکور ر رہے۔ بلال آصف نے عمدہ بولنگ کی اور 3وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم نے ٹارگیٹ18.5اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سعد علی نے25،جاویدمقور نے 17اور بلال آصف نے 16رنز اسکور کیئے۔ رافع صفدرنے 2وکٹیں حاصل کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے
-
ٹی 20 ورلڈ کپ ، جے شاہ نے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سٹار سپورٹس ایک مرتبہ پھر متنازع اشتہار بنا ڈالا
-
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی پاکستان والی بال ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہنے پر مبارکباد
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریزکا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائیگا
-
میرے والد پر کئی بم حملے ہوئے، شاہین آفریدی کا انکشاف
-
فرنچائزز کو فیس کے حوالے سے ملکی سٹارز کے اعتراض کا خدشہ
-
جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیا کپتان مقرر کر دیا
-
بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بلے بنوا لیے
-
بابر اعظم اینڈ کمپنی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں جدوجہد کرے گی: محمد حفیظ
-
آئی سی سی نے نیپال کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں سندیپ لامیچنے کی شمولیت کی منظوری دے دی
-
ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.