رمضان میں لیوی اور سیلز ٹیکس کم کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے‘اوگراکی حکومت کو تجویز
منگل 30 جون 2015 17:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کورمضان میں سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیدیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور پیٹرولیم کو بھجوائی گئی تجویز میں اوگر انے کہا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے علاوہ جون میں آئل کی تمام بین الاقوامی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے بین الاقوامی نرخوں میں اضافے کے بعد اوگرا کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں پر ان کا اثر تقریباً 4.26 روپے فی لیٹر پڑے گا جس کے بعد جولائی کے لیے اس کی قیمت 77.79 سے 82.05 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
اوگرا کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 67 پیسے اضافہ ہوگا جس کے بعد اس کے نرخ 65.61 روپے فی لیٹر ہوجائیں گے اس کے علاوہ ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں اضافہ اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کی بھی سفارش کی گئی ہے لیکن اب اوگرانے حکومت کو تجویز دی ہے کہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی میں ردوبدل کرتے ہوئے رمضان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.