کوہاٹ ،فریقین کے مابین لڑائی کے دوران چاقو کے وار سے باپ جاں بحق ،تین بیٹے زخمی
منگل 30 جون 2015 21:33
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) کوہاٹ کے علاقہ چمبئی میں فریقین کے مابین لڑائی کے دوران چاقو کے وار سے باپ جاں بحق تین بیٹے زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق کوہاٹ انڈس ہائی وے پر واقع علاقہ جرما کے موضع چمبئی میں نماز مغرب کے بعد مسجد کے سامنے چھریوں سے مسلح مبینہ ملزمان میر زمان اور اسکے بیٹوں شیر زمان،تاج بادشاہ،خان زمان،ایاز اور سلاوت شاہ نے اچانک حملہ کرتے ہوئے چاقوؤں کے پے در پے وار کرکے مخالف فریق کے نزر گل اور اسکے تین بیٹوں محمد سعید،محمد نصیر اور ثاقب کو شدید زخمی کر دیا۔
موقع پر موجود افراد نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے باپ بیٹوں کو ملزمان سے چھڑالیا۔ مجروحین کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں نذر گل زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ یگر زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ لڑائی میں زخمی ہونیوالا محمد سعید پولیس کانسٹیبل ایلیٹ فورس کا اہلکار ہے جسکی مدعیت میں پولیس تھانہ جرما نے واقعہ انکے ماموں عقل شاہ اور ملزمان کے مابین معمولی لڑائی سے پیدا ہونیوالی چپقلش کا شاخسانہ قرار دیکر نامزد ملزمان باپ بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔`متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.