انڈونیشیا میں فوجی طیارہگر کر تباہ، 100 سے زائد افراد ہلاک
طیارہ دو مکانات اور ایک ہوٹل پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی،امدادی کارروائیاں شروع
منگل 30 جون 2015 21:44
جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)انڈونیشیا میں ایک مال بردار فوجی طیارہ شمالی سماٹرا میں ایک شہری علاقے میں گر کر تباہ ہونے سے 100 سے ز ائد افراد ہلاک ہو گئے ۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ منگل کو مدان نامی شہر میں پیش آیا جہاں چار انجن والا ہرکیولیس سی 130 طیارہ رہائشی آبادی پر گر گیا۔طیارہ ایک ہوٹل اور دو مکانوں پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔
انڈونیشیا کی فضائیہ کے سربراہ اگوس سپریاٹنا نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ انھوں نے بتایا جہاز میں سوار 113 افراد میں سے کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔حادثے کے بعد تقریباً 50 لاشوں کو ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بقیہ کی تلاش جاری ہے۔علاقے میں ایک بڑے امدادی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فوج کے ایک ترجمان فواد باسیا نے کہا ہے کہ طیارہ دوپہر 12 بج کر آٹھ منٹ پر فضائیہ کے اڈے سے اڑا تھا اور دو منٹ بعد ہی پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.