خوردنی تیل میں خودکفالت کے ذریعے سالانہ ڈھائی ارب ڈالر کی بچت ممکن ہے‘میاں زاہد حسین
منگل 30 جون 2015 22:34
کراچی ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم و آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ خوردنی تیل میں خود کفالت کے ذریعے سالانہ ڈھائی ارب ڈالر کا زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے، قیام پاکستان کے بعد 13 سال تک ملک خوردنی تیل کے معاملہ میں خود کفیل تھا جس کے بعد درآمد شروع ہوئی اور اب مقامی تیل کی پیداوار کھپت کا ایک تہائی ہے جس نے خوردنی تیل کو پٹرولیم مصنوعات کے بعد دوسری بڑی امپورٹ بنا دیا ہے جس میں سے 90 فیصد حصہ پام آئل کا ہے۔
منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میاں زاہد حسین نے کہا کہ روغنی بیج کے کاشتکار آڑھتیوں کے رحم و کرم پر ہیں جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے سے ان کا استحصال کیا جاتا ہے جس وجہ سے ان کی دلچسپی کم ہو رہی ہے، ملک کو خوردنی تیل کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کیلئے زیر کاشت رقبہ میں ترغیبات کے ذریعے اضافہ کیا جا سکتا ہے جس کے لئے سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی سب سے مناسب ہے، اس کے علاوہ معیاری بیجوں اور دیگر مداخل کی بروقت فراہمی اور ان کی پیداوار کی مناسب قیمت میں فروخت، اس شعبہ میں ریسرچ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، سویا بین اور پام آئل پر امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ، آئل ملز کی استعداد بہتر بنانا شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.