لاہور : 29 جون کو پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، مال روڈ آئی بی ہیڈ کوارٹر ان کا ہدف تھا، کامیاب آپریشن پر پولیس اور سکیورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی پریس کانفرنس
سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 11:52
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 29 جون کو پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے ایک مکان پر چھاپہ مارا. فائرنگ نتیجے میں 3 دہشت گرد زخمی جبکہ دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ سے ایک پولیس کا جوان زخمی ہوا. انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد وانا سے سوار ہو کر لاہور پہنچے تھے.
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کامیاب آپریشن پر پولیس اور سکیورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں. دہشت گرد آئی بی ہیڈ کوارٹر کا ہدف لگا کر آئے تھے، القاعدہ اور اس کے ممبران بھی اس منصوبے میںشامل تھے. لیکن کامیاب آپریشن کے باعث دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنایا گیا.(جاری ہے)
زخمی دہشت گردوں میں نعمان ، فیصل شبیر اور ثاقب شامل ہیں. نعمان کا تعلق ٹانک، فیصل کا فیصل آباد جبکہ ثاقب کا تعلق راولپنڈی سے تھا.
وزیر داخلہ نے بتایا کہ کالا شاہ کاک کو میں بھی آپریشن کیا گیا ، جس کے بعد پتہ چلا کہ دہشت گرد فیصل آباد سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے کا لا شاہ کاکو میں مکان کرائے پر لے رکھا تھا. گھر سے بارودی مواد اور بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد ہوا. آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور دہشت گردوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے پر سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس اداروں اور پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے دہشت گردوں سے موصول ہونے والی ویڈیوز بھی دکھائیں.مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.