سینئر اداکار محمود خان کے انتقال کے بعد پنجاب حکومت کا اہل خانہ کیلئے امداد کا وعدہ ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود پورا نہ ہو سکا
میرے شوہر محمود خان کی وفات کے بعد پنجاب حکومت اور شوبز انڈسٹری نے لاوارث چھو ڑ دیا ،15ہزار کا ماہانہ وظیفہ بحال کیا جائے ‘ بیوہ کی گفتگو
بدھ 1 جولائی 2015 13:06
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) میرے شوہر اداکار محمود خان کی وفات کے بعد پنجاب حکومت اور شوبز انڈسٹری نے لاوارث چھو ڑ دیا ، ثقافت کے پارلیمانی سیکرٹری رنا ارشد کی جانب سے امداد کا وعدہ ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پورا نہ ہوسکا ۔
(جاری ہے)
سینئر اداکار محمود خان کی بیوہ یاسمین بی بی کا کہنا ہے کہ میرے شوہرنے 35سال تک اپنے فن کے ذریعے لوگوں کی خدمت کی ان کی وفات کے بعد ہمارے مالی حالات انتہائی ناگفتہ ہوچکے ہیں ،بیٹا رکشہ چلا کر بڑی مشکل سے گھر کی روٹی پوری کرتا ہے ،مکان کا کرایہ اور یوٹیلٹی بل ادرکرنے کیلئے قرض پر قرض اٹھا رہی ہوں اور اب لوگوں نے ا س سے بھی ہاتھ کھینچ لیا ہے ۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجا ب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ میرے شو ہر نے 35سال تک اپنے فن سے جو عوام کی خدمت کی اس کے بدلے میں میرے شوہر کا ماہانہ وظیفہ 15ہزار روپے مقررکردیا گیا تھا جو ان کی وفات کے بعد بند کردیا گیا اب اسی وظیفے کو بحال کر کے میرے نام کردیا جائے تاکہ میں اپنے گھر کا چولہا جلا سکوں ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.