صوبائی وزیر زراعت کا بھائی پھیرو، پتوکی اور چونیاں میں رمضان بازاروں کا اچانک دورہ
فرخ جاوید نے غفلت برتنے پر پتوکی مارکیٹ کمیٹی کا انسپکٹر معطل،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو شوکاز نوٹس جاری صوبہ بھرمیں رمضان بازاروں کی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے، ،کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘صارفین سے گفتگو
بدھ 1 جولائی 2015 17:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے پتوکی رمضان بازار کے اچانک دورے کے موقع پر ڈیوٹی سے غیر حاضری پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ انہوں نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹر کو معطل کر دیا اور ضلعی انتظامیہ کو رمضان بازار میں تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر زراعت نے رمضاب بازار میں موجود سٹالز پر جا کر پھلوں ، سبزیوں ، گوشت ، گرین چینل شاپس ، آٹا ، چینی ، مشروبات اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کا تفصیلاًجائزہ لیا اور خریداری کیلئے آنیوالے صارفین سے رمضان بازاروں میں دستیاب اشیاء کی فراہمی اور کوالٹی بارے دریافت کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آویزان نہ کرنے اور غلط ریٹ بتانے پر مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔
ڈاکٹر فرخ جاوید نے قبل ازیں بھائی پھیرو اور چونیاں کے رمضان بازاروں کا دورہ بھی کیا اور بازاروں میں صفائی کا بہتر انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صارفین سے گفتگو میں وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق تمام صوبے میں رمضان بازاروں کی کڑی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔ رمضان بازاروں میں تمام اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں اور انکی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔ ڈاکٹر فرخ جاویدنے ہدایت کی کہ تمام رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی یکساں قیمیں مقرر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں خواتین اور بزگوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب رمضان بازارں کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی پر چیک رکھے ہوئے ہے ۔ صوبائی وزیرنیکہا کہ عوام کی بڑی تعداد روزانہ رمضان بازاروں کا رخ کرتی ہے جو حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق رمضان المبارک میں پنجاب کے کونے کونے میں رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ وزیر زراعت نے کہا کہحکومت پنجاب رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.