سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر کا ’’ٹوکن ٹیکس شناختی سٹکرز‘‘ جاری کرنے کا اعلان
سٹکرز کا مقصد ٹوکن ٹیکس ادا کرنیوالوں کی نادہندگان سے علیحدہ شناخت کے ذریعے ان کے احترام میں اضافہ ہے سٹکرز ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے موقع پر لائف ٹائم ، سالانہ ،سہ ماہی بنیادوں پر جاری ہونگے
بدھ 1 جولائی 2015 17:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سپیشل مانیٹرنگ یونٹ (ایس ایم یو)لاء اینڈ آرڈر ،وزیراعلیٰ آفس نے محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کے تعاون سے ’’ٹوکن ٹیکس شناختی سٹکرز‘‘ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سٹکرز ایس ایم یو کے ٹرانسپورٹ سہولت پروگرام کا ایک حصہ ہیں۔ سینئر ممبرایس ایم یو سلمان صوفی اور سیکرٹری ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن علی طاہر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ٹرانسپورٹ ریفارم پروگرام کی قیادت کر رہے ہیں۔
یہ سٹکرز صوبہ بھر میں یکم جولائی سے دستیاب ہیں اور ان کا مقصد ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والوں کی سڑکوں کے چیک پوائنٹس پرنادہندگان سے علیٰحدہ شناخت کے ذریعے ان کے احترام میں اضافہ اور مشکلات کا خاتمہ ہے۔ حکومت نے تمام ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والوں کو’’ ویری امپورٹنٹ ٹیکس پیئرقرار دیا ہے اس تصور کو اگلے مرحلے میں پنجاب حکومت کے تمام ٹیکس وصول کرنے والے اداروں میں نافذ کیا جائے گا کیونکہ حکومت پنجاب کے مطابق شہریوں کو ان کے سماجی رتبے کے حساب سے نہیں بلکہ ان کے قانون کے احترام کے عزم کے حوالے سے اہم سمجھنا چاہیے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.