عالم اسلام میں داعشق خطرناک حد تک اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہے‘مفتی پیر مصطفی اشرف رضوی
داعشق میں یورپی نوجوان نسل کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس کے پیچھے اسلام دشمن قوتیں ملوث ہیں،اجتماع سے خطاب
بدھ 1 جولائی 2015 20:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) عالم اسلام میں داعشق خطرناک حد تک اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور اس وقت داعشق سے عالم اسلام کو بہت بڑا خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی اشرف رضوی، پیرسیدشاہدحسین گردیزی، علامہ محمدنذیر نقشبندی، مولانا محمدآصف جامی ودیگر نے آستانہ شاہ گردیز مغلپورہ لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ داعشق کو یہودونصاریٰ اور اسلام دشمن قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعشق میں یورپی نوجوان نسل کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس کے پیچھے اسلام دشمن قوتیں ملوث ہیں۔ مسلمان ممالک اپنے تمام مسائل مزاکرات سے حل کریں۔ علماء نے کہا کہ داعشق کے وحشیانہ عمل کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔(جاری ہے)
اس وقت ان کے اس وحشیانہ عمل سے دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی گہری سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام امن ومحبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ اسلام نے فرقہ وارانہ دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ لہذامسلمانوں کو چاہیے کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور قرآن وسنت کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ پاکستان ترکی اور عالم عرب سے ملکر فوراً اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.