صارفین پربجلی کے بلوں میں سات سے زائد ٹیکسز شامل کرنے ،تین مرتبہ جی ایس ٹی وصول کرنے کا انکشاف
ٹیرف ریشنالائزیشن سرچارج کے نام پر بھی صارفین سے وصولی کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ‘نجی ٹی وی
بدھ 1 جولائی 2015 20:58
طاسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)وفاقی حکومت کی طرف سے صارفین پربجلی کے بلوں میں سات سے زائد ٹیکسز شامل کرنے اور تین مرتبہ جی ایس ٹی وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے،ٹیرف ریشنالائزیشن سرچارج کے نام پر بھی صارفین سے وصولی کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی دعویدار حکومت صارفین سے مجموعی طور پر 17کے بجائے 51فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے ۔
حکومت پہلے صرف 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس پھر پیداواری لاگت اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھی ٹیکس لیتی ہے ۔ عوام کو نیپرا سے ملنے والے ریلیف پر بھی جنرل سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے ۔ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کے نام پر بھی ہرماہ ساڑھے پانچ ارب عوام کی جیبوں سے نکالے جاتے ہیں ۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ نیلم جہلم سرچارج پر دس پیسے اور فنانسنگ کاسٹ سرچارج کے نام پر 43 پیسے فی یونٹ بھی عوام کو دینا پڑتا ہے ۔
جبکہ بجلی پیداواری کمپنیوں کو ادائیگی میں تاخیر پر سود بھی عوام سے لیا جاتا ہے ۔ یہ سود ایکو لائزیشن سرچارج کے نام پر صارفین سے 30 پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصول کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ پی ٹی وی فیس کی مد میں وصولی کے علاوہ ڈیڑھ روپے فی یونٹ ایکسائز ڈیوٹی بھی صارفین سے لی جا رہی ہے ۔ حکومت نے ٹیرف ریشنالائزیشن سرچارج کے نام پر بھی عوام کی جیبوں پر ہاتھ ڈالنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.