بینک الفلاح نے پاکستان میں ماسٹر کارڈ انٹرنیٹ گیٹ وے سسٹم متعارف کرادیا
بدھ 1 جولائی 2015 21:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بینک الفلاح نے حال ہی میں پاکستان میں ماسٹر کارڈ انٹرنیٹ گیٹ وے سسٹم (MIGS) متعارف کرانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ سسٹم انٹرنیٹ پر کریڈٹ کارڈز کے ذریعے لین دین کی سہولت فراہم کر کے آن لائن تاجروں اور ویب سائٹس کو خریداروں کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔ یہ ایک بہت اہم پارٹنرشپ ہے کیونکہ اس کے ذریعے پاکستان میں کارڈز سروس کا صفِ اوّل کا فراہم کنندہ بینک الفلاح اور ادائیگیوں کے شعبے میں جدّت کا ترجمان ماسٹر کارڈ انٹرنیشنل ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔
اس موقع پر عاطف باجوہ، صدر اور سی ای او،بینک الفلاح نے کہا: ’’ہم پاکستان میں گھریلو اور کاروباری صارفین اور پارٹنرز کے لیے سہولت اور افادیت پیدا کرنے والا عالمی معیار کا payments ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔(جاری ہے)
بینک الفلاح کاروبار کا حصول کرنے والےflagship مرچنٹس کو متحرّک کر کے MIGS کے ذریعے ملک میں ای - کامرس کے دائرۂ کار میں ترقی لائے گا۔
‘‘اورنگزیب خان، کنٹری منیجر - پاکستان اور افغانستان، ماسٹر کارڈ نے کہا:’’ پاکستان میں payments کو ارتقاء کی منازل طے کرنے کے سفر میں ہمیں بینک الفلاح کے ساتھ یہ معاہدہ کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ کاروباری مالکان اب بآسانی اپنے کاروبار کو آن لائن کرکے صارفین کو ادائیگی کی سہولت اور حفاظت پیش کرسکتے ہیں۔‘‘مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.