ملتان میں میٹروبس منصوبے کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں‘شہبازشریف

میٹروبس سسٹم سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہورہے ہیں ، پاکستان میٹرو بس سروس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ‘ وزیر اعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

بدھ 1 جولائی 2015 22:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان میں میٹرو بس پراجیکٹ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی پنجاب میٹرو بس اتھارٹی ، کمشنر ملتان ڈویژن،ڈی سی او ملتان، ڈی جی ایل ڈی اے اور ملتان میٹرو بس پراجیکٹ پر کام کرنے والے چیف انجینئر اور کنسلٹنٹ نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملتان میں میٹروبس پراجیکٹ پر تیز رفتاری او راعلیٰ معیار کے ساتھ کام کیا جائے -ملتان کا میٹروبس منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں -انہوں نے کہاکہ میٹروبس منصوبے کی تکمیل سے سرکاری ملازمین،طلبا،مزدور، اساتذہ، وکلاء، ڈاکٹرز اور خواتین کو سستی ، معیاری، جدید او ربرق رفتار سفری سہولتیں میسر آئیں گی- میٹروبس سسٹم سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہورہے ہیں - پاکستان میٹرو بس سروس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں -