تاریخی اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے ،چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل
بدھ 1 جولائی 2015 22:56
لاہور ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ تاریخی اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے فعال کردار ادا کریں۔وہ بدھ کے روز یہاں سول سیکرٹریٹ میں پنجاب ہر ٹیج فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدات کررہے تھے۔
اجلا س میں پنجاب ہری ٹیج فاؤنڈیشن کے انتظامی اور مالی معاملات زیر غور آئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ تاریخی اور ثقافتی ورثہ قومی اثاثہ ہے جس کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی حامل عمارتوں اور مقامات کے تحفظ سے متعلق شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاریخی اور ثقافتی ورثہ کا تحفظ ہمارا قومی فریضہ ہے۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تاریخی عمارتوں اور مقامات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکمے محنت سے کام کریں اور اس سلسلے میں بین الاقوامی اداروں سے بھی مدد حاصل کی جائے۔ ڈی جی آرکیالوجی ڈاکٹر عصمت طاہرہ نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب میں 400 عمارتوں اور مقامات کو تاریخی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر محمود حسین نے کہا کہ محکمہ آرکیالوجی کی فہرست میں بہت کم عمارات اور مقامات کو شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب میں بہت سے ایسے مقامات ہیں جن کو تاریخی ورثہ کی فہرست میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں ایم پی اے رانا محمد ارشد، ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری بلدیات، ڈائریکٹر لاہور میوزیم،سابق پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس ساجدہ ونڈل اور اعلی افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.