سرفراز مرچنٹ سے متعلق آنے والی رپورٹ پولیس دستاویزات ہیں،سکاٹ لینڈ یارڈ،متحدہ رہنماوٴں سے تفتیش سے متعلق دستاویز لیک کیسے ہوئیں؟ برطانوی حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں
بدھ 1 جولائی 2015 23:45
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1 جولائی۔2015ء) برطانوی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماوٴں سے تفتیش سے متعلق دستاویز لیک ہونے کی تحقیقات شروع کر دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں سے تفتیش سے متعلق دستاویز لیک ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ملوث پائے جانے والے اہلکاروں کو فارغ کیا جائے۔
برطانوی اٹارنی جنرل آفس سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ادارے کسی بھی کیس کی معلومات دوسرے ملک یا شخص کو نہ دیں۔ کسی دوسرے ملک کو کسی مقدمے کی معلومات فراہم کرنے سے پہلے حکومت کو عدالت سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ برطانوی حکومت کے مطابق کسی دوسرے ملک کو معلومات فراہم کرنے سے ملزمان فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
برطانوی اٹارنی جنرل آفس نے حکم دیا ہے کہ پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی سرکاری دستاویز کے بارے میں تحقیقات کی جائیں جس کے بعد برطانوی حکومت نے دستاویز لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈکا کہنا ہے کہ سرفراز مرچنٹ سے متعلق آنے والی رپورٹ پولیس دستاویزات ہیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے سرفراز مرچنٹ سے متعلق آنے والی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ پولیس دستاویزات ہیں، یہ رپورٹ میڈیا پر آنے سے تحقیقات پر اثر پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.