گوجرانوالہ : پل ٹوٹنے سے ٹرین کی 4بوگیاں نہر میں جا گریں ،زخمی ہسپتال منتقل، امدادی کارروائیاں جاری
جمعرات 2 جولائی 2015 14:52
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی2015ء) گوجرانوالہ میں پل ٹوٹنے کے باعث فیصل آباد سے وزیرآباد جانے والی ٹرین کی 4 بوگیاں نہر میں گرگئیں، امدادی ٹیموں نے دس زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ وزیر اعظم نوازشریف نے گوجرانوالہ کے ٹرین حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے مسافروں کو انکے علاقوں میں پہنچانے کیلئے اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کودہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج گوجرانوالہ میں ٹرین کی چار بوگیاں پل ٹوٹنے سے نہر میں جا گریں۔ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین سکھر ڈویژن سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ پل ٹوٹ گیا جس سے 4 بوگیاں نہر میں جا گریں۔(جاری ہے)
خصوصی ٹرین میں مسافر اور مال گاڑی کی بوگیاں تھیں، ٹرین کا انجن مکمل طور پر نہر میں ڈوب گیا۔
بعدازاں امدادی ٹیموں نے دس زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے پر دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب جواد رفیق ملک نے گوجرانوالہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.