گوجرانوالہ ،فوجی جوانوں کی ٹرین نہر میں جا گری، لیفٹیننٹ کرنل عامر سمیت 12 افراد شہید
جمعرات 2 جولائی 2015 17:01
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی2015ء)فوجیوں کو لے جانے والی ٹرین جامکے چھٹہ کے قریب پل ٹوٹنے سے نہر میں جا گری ، یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر سمیت بارہ افراد شہید ہوگئے. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ٹرین پنو عاقل چھائونی سے کھاریاں جا رہی تھی کہ جامکے چھٹہ کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں جا گری ، سپیشل ٹرین کی چار بوگیوں میں فوجی دستے سفر کر رہے تھے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق کھاریاں جانے والی سپیشل ٹرین کی چار بوگیاں جامکے چٹھہ کے قریب نہر میں گر گئیں۔حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل عامر سمیت 12 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اور ایس ایس جی غوطہ خور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔(جاری ہے)
میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ پانچ زخمیوں سمیت اسی افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ چار افراد کی تلاش جاری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں ایس ایس جی غوطہ خور بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق نہر سے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ آبپاشی ذرائع کے مطابق نہر کا پانی بند کر دیا گیا ہے جبکہ پانی کی سطح انتہائی کم ہونے میں تین سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اس وقت پانی کی سطح میں چار سے پانچ فٹ تک کمی آ گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.