پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے، پنجاب حکومت صاف پانی پراجیکٹ کے ذریعے یہ حق انہیں دیگی‘شہبازشریف
آئندہ 3 برس کے دوران دیہات کے 4 کروڑ سے زائد افراد کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی‘وزیراعلیٰ پنجاب
جمعرات 2 جولائی 2015 17:11
لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے اور پنجاب حکومت صاف پانی پراجیکٹ کے ذریعے شہریوں کو یہ حق دے گی، صاف پانی پراجیکٹ کا تعلق براہ راست عوام کی صحت سے جڑا ہوا ہے اور اس حوالے سے صاف پانی پراجیکٹ کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ،آئندہ 3 برس کے دوران مفاد عامہ کے اس بڑے منصوبے پر 70 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، عوامی مفادکے اس بڑے منصوبے پر شفافیت، اعلی معیار اور برق رفتاری سے کام کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پنجاب صاف پانی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 برس کے دوران پنجاب کے دیہات کے4 کروڑ سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔(جاری ہے)
رواں مالی برس صاف پانی پراجیکٹ پر 11 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔
جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور ریجن کے 4 اضلاع بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں اور بہاولپور میں منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔منصوبے میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ لازم ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے کے حوالے سے ڈیش بورڈ تیار کیا جائے اور تمام منصوبے کی ڈیجیٹل میپنگ کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کیلئے مقررکردہ ٹائم لائن میں کسی قسم کی توسیع کی اجازت نہیں دوں گا، پہلے سے مقررکردہ ٹائم لائن کے اندر منصوبہ مکمل کیا جائے۔ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، ایم این اے حمزہ شہباز، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز خزانہ، ہاؤسنگ، قانون، اطلاعات اور پراجیکٹ کے نئے و سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.