کراچی، پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی کا کاروبار بند کیا جائے، محمد اسلام
جمعرات 2 جولائی 2015 21:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے لانڈھی شیرپاؤ کالونی ارکان آباد پیپری اور قائدآباداور شرافی گوٹھ کے علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے کاروبار کی سخت مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا زہر نوجوانوں کو تباہ کررہا ہے۔ منشیات فروشی کے خلاف علاقے کے عوام نے احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام کو اس مذموم کاروبار اور اس کے کارندوں کے بارے میں مکمل تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا لیکن دیدہ دلیری کے ساتھ کورنگی لانڈھی قائد آباد اور بن قاسم کے علاقوں میں چرس، ہیروئن اور دیگر منشیات کا کاروبار دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے۔
اور اس کاروبار کے خلاف احتجاج کرنے والوں اور اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو دھونس دھمکیاں اور ہراساں کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
جماعت اسلامی کسی قیمت پر منشیات فروشی کے کاروبار کو برداشت نہیں کرے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرے اور اس کے کارندوں اور سرپرستوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جلد منشیات کے بڑھتے ہوئے کاروبار کے خلاف سخت احتجاج کرے گی اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کورنگی تھانہ، لانڈھی تھانہ، شرافی گوٹھ تھانہ، شاہ لطیف تھانہ، قائد آباد تھانہ اور اسٹیل ٹاؤن تھانہ منشیات فروشوں کی سرپرستی بند کرے اور پولیس کے اعلیٰ حکام فوری طور پر منشیات فروشی کے اس مذموم کاروبار کو بند کروائیں اور نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.