بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ظالمانہ ٹیکس لگا کر حکومت تاجرؤں کیلئے مشکلات پیدا کرر ہی ہے، انجمن تاجران کے مرکزی صدر محمد اجمل بلوچ
جمعرات 2 جولائی 2015 22:25
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)تاجروں نے مشکل حالات کے باوجود حکومت سے تعاون کیا، مگر لگتا ہے کہ حکومت کے خیرخواہ وزارت خزانہ کے حکام ایسا نہیں چاہتے۔ اوربینکوں سے رقوم نکلوانے پر ظالمانہ ٹیکس لگا کر حکومت کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ یہ بات آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر محمد اجمل بلوچ نے گوجرانوالہ میں تاجروں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس کنونشن میں تاجر نما ئندوں اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجمل بلوچ نے کہا کہ ملک میں امن عامہ کی مخدوش صورتحال اور ڈکیتیوں کے ڈر سے تاجر روزانہ اپنی سیل کی رقوم بینکوں میں جمع کرواتے اور دوسرے دن نکلواتے ہیں، مگر ایک لاکھ روپے نکلوانے پر 600روپے ٹیکس ایک طرح کی ڈکیتی ہے۔(جاری ہے)
جو کسی طور بھی قبول نہیں اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وزارت خزانہ کے حکام بھتہ خوروں اور چوروں کی سہولت کے لیے چاہتے ہیں کہ تاجر اور عام شہری بینکوں میں اپنی رقوم جمع ہی نہ کروائیں انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف حکومت لوگوں کو قائل کررہی ہے کہ اپنے پاس نقد رقم نہ رکھیں بلکہ بینکوں کے ذریعے لین دین کریں تاکہ دولت کی گردش شفاف اور ریکارڈ پر ہو۔
مگر ہماری حکومت لوگوں کو مجبور کررہی ہے۔ کہ بینکوں میں پیسے نہ رکھیں۔ اجمل بلوچ نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیاکہ وہ اس صورت حال کا نوٹس لیں اور وزارت خزانہ کو احکامات جاری کریں کہ وہ غیر منصفانہ اور ظالمانہ فیصلے کو واپس لے تاکہ تاجروں کا حکومت پر اعتماد مجروح نہ ہو۔ تاجر کنونشن سے آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق جنرل سیکرٹری نعیم میرا نجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ انجمن تاجران جہلم کے صدر شاہد رسول ڈار ا نجمن تاجران سرگودھا کے صدر عبدالجبار انجمن تاجران گوجرانوالہ کے صدر عبدالروف مغل ا نجمن تاجران پنجاب کے صدر محبوب علی سرکی ان سب رہنماؤں نے بھی خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کے وہ فی الفور اس ظالما نہ ٹیکس کو واپس لے۔مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.