محکمہ تعلیم کے گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں جاری کرا کے خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار8 افسران کو جیل بھیج دیا گیا
جمعرات 2 جولائی 2015 22:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) محکمہ تعلیم کے گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں جاری کرا کے خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار8 افسران کو جیل بھیج دیاہے۔ مقدمے کا چالان جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکی عدالت نے بدعنوانی اور کروڑوں روپے خرد برد کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار بلدیہ کراچی کے محکمہ تعلیم کے ڈائیریکٹر ایجوکیشن منصور مرزا سمیت 8 افسران کو جیل بھیج دیا ہے۔
تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان منصور اختر ، سابق ڈائیریکٹر ایجوکیشن محمد امین ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سلیم خان ، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر محمد مظہر ، کلرک احسن اور نوید اور بینک افسر علیم قادری کے خلاف مقدمے کا چالان جمعہ کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزمان پر بینک افسر علیم قادری کے ساتھ مل کر بلدیہ کراچی کے محکمہ تعلیم کے سیکڑوں گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں جاری کروا کے خرد برد کرنے کا الزام ہے۔، ملزمان کے خلاف ایف ائی اے میں مقدمہ درج ہے۔مزید اہم خبریں
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.