ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی،ریووموبائل کی کامیابی
جمعہ 3 جولائی 2015 15:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) زاہد منصور کی شاندار آل رانڈکا رکردگی کے باعث ریوو موبائل نے محمد حسین سی سی کو 7وکٹوں سے شکست دیکر ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔ اصغر علی شاہ اسٹیدیم پر کھیلے گئے میچ میں محمد حسین سی سی کے 131رنز کے جواب میں ریووموبائل نے مطلوبہ اسکور 3وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا۔
ٹاس جیت کر محمد حسین سی سی نے پہلے خود کھیلنے کا فصیلہ کیا لیکن اسپینر زاہد منصور اور سمیع اللہ کی عمدہ بولنگ کے سامنے وہ مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں پر صرف131رنز بناسکے۔علی سرفراز40رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جسمیں 5چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، عامر امین نے 14، فرح شہزاد اور عمران جاوید نے 13،13رنز اسکور کیئے۔(جاری ہے)
زاہد منصور نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 13رنز کے عدض3بلے بازوں کو نشانہ بنایا اسکے علاوہ سمیع اللہ نے 19رنز دیکر2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حماد اعظم کے کھاتے مین ایک وکٹ آئی۔
جوابی بیٹنگ میں ریووموبائل نے ہدف با آسانی17.2اوورز میں پورا کرلیا۔ انھوں صرف3وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ زاہد منصور نے 44 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگ کھیلی جسمیں 4چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔اسکے علاوہ ایاز تصور نے 6چوکوں کے ساتھ 36رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ جمال انور نے 22اور آصف علی نے 16رنز بنائے۔ سہیل خان اور عامر یامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ امپائرز اظہر علی اور ریاض خان تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.