فیصل آباد ،پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری فقیر حسین عرف بگے شاہ کو گرفتار کر لیا
جمعہ 3 جولائی 2015 21:25
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سی پی او فیصل آباد کے حکم پر جڑانوالہ پولیس نے ساڑھے سات سال بعد قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری فقیر حسین عرف بگے شاہ کو گرفتارکر لیا کے مطابق سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرنے مقدمہ نمبر 33/8 جرم /324/148/149 302 ت پ تھانہ صدرتاندلیانوالہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی جڑانوالہ فرخ رضا کی سربراہی میں سپیشل ٹیم بنائی گئی جس پر ایس پی جڑانولہ فرخ رضا نے تمام ڈویژن کے ایس ایچ اوز کو ملزم کی جلداز جلد گرفتاری کا حکم دیا۔
جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانولہ نے مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے مجرم اشتہاری فقیر حسین عرف بگے شاہ ولد نذیر حسین قوم فقیر سکنہ 104 کو گرفتارکر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ مجرم اشتہاری فقیر حسین عرف بگے شاہ کا ذوالفقار کی بیوی کے ساتھ تعلقات تھے اور ذوالفقار کو رستے سے ہٹانے کیلئے ملزم فقیر حسین نے بذریعہ فائر کلاشنکوف سے ذوالفقار ،شاہ نواز،طارق اور افتخار کو 108گ ب میں قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے جن کی گرفتار ی کیلئے سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر ایس ایچ اوتھانہ صدر جڑانولہ نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکرمجرم اشتہاری فقیر حسین کو گرفتار کر لیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.