رواں مالی سال کے دوران محکمہ آبپاشی مختلف میگا پراجیکٹس کا آغاز کرے گا‘ وزیر آبپاشی پنجاب
ہفتہ 4 جولائی 2015 14:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) حکومت پنجاب نے مالی سال2015-16میں آبپاشی کے شعبہ کے لئے 50 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے تاکہ نہری ڈھانچے کی بہتری سے زراعت کو مزید استحکام میسر آ سکے،رواں مالی سال کے دوران محکمہ آبپاشی مختلف میگا پراجیکٹس کا آغاز کرے گا،ان میں بیراجوں کی بحالی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔یہ بات صوبائی وزیر آبپاشی وچیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے ضلع بہاولپورمیں رمضان بازاروں کے معائنہ کے بعد یہاں اپنے دفتر میں کسانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
چیئرمین ایریا واٹر بورڈ ٹیپو عثمان خان کی زیر قیادت وفد میں لوئر چناب کینال کی مختلف کسان تنظیموں کے صدور شامل تھے۔صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں نہری ڈھانچے کی اصلاح کے لئے جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس بنا پر طے شدہ اہداف کے حصول میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.