انصار برنی کا برمی مسلمانوں کی مدد کرنے پر ملیشیا سے اظہار تشکر
ہفتہ 4 جولائی 2015 15:29
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)اقوام متحدہ کے سابق مشیر خاص برائے انسانی حقوق، انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے میانمار برما سے آئے ہوئے پناہ گزینوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر ملیشیا کی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔انصار برنی اور ان کی اہلیہ شاہین برنی جو برما سے جان بچا کر انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ملیشیا پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے ایک وفد کے ہمراہ ملیشیا پہنچے ہیں نے ملیشیا میں پناہ لینے والے برمی مسلمانوں سے ملاقات کی اور ان کے بعض کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔
انصار برنی نے کہا کہ میانمار برما سے جانیں بچا کرپڑوسی ممالک پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی سب سے بہتر دیکھ بھال ملیشیا میں نظر آئی ہے جس کے لئے ملیشیا کی حکومت قابل تعریف ہے۔(جاری ہے)
انصار برنی نے کہا کہ انصار برنی ٹرسٹ کی ٹیم ان ممالک میں بارڈر سے ملنے والے علاقوں کا بھی دورہ کر رہی ہے جبکہ ان ممالک میں پناہ لینے والے برما سے آئے ہوئے محاجرین کے کیمپوں میں امدادی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہی ہے۔
انصار برنی نے میانمارسے ان مما لک میں ہیومن ٹریفیکنگ کی صورتحال کو ایک انسانی المیہ قرار دیا۔ انصار برنی نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ انسانی اسمگلر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میانمار اور بنگلہ دیش سے بھاری رقم کے عوض بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی اور برمی مسلمانوں کے پڑوسی ممالک میں ٹریفیکنگ میں ملوث ہوگئے ہیں جس پر اقوام متحدہ سمیت امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو فوری توجہ دینی چاہئیے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.